بین الاقوامی
ایران کو ایٹمی ہتھیار دینے کیلئے تیار ہیں: نائب سربراہ روسی نیشنل سیکیورٹی
روسی نیشنل سیکیورٹی کونسل کے نائب سربراہ دیمتری میدیدیوو کا کہنا ہے کہ کئی ممالک ایران کو ایٹمی ہتھیار دینے کے لیے تیار ہیں۔

ایران کو ایٹمی ہتھیار دینے کیلئے تیار ہیں: نائب سربراہ روسی نیشنل سیکیورٹی
دیمتری میدویدیوو نے کہا کہ امریکی حملوں کا الٹا اثر ہوا ہے۔ معاملہ یورینیئم کی افزودگی سے بڑھ کر ایٹمی ہتھیاروں کی تیاری کی جانب جائے گا۔ روس نے ایران پر امریکی حملوں کی شدید مذمت کی۔ ایک خود مختار ریاست پر میزائل اور بم حملے کرنا ایک غیر ذمے دارانہ فیصلہ ہے، اس فیصلے کی کوئی بھی دلیل پیش کی جائے۔
ایران کو ایٹمی ہتھیار دینے کیلئے تیار ہیں
یہ بین الاقوامی قانون، یواین چارٹر اور یواین سلامتی کونسل کی قراردادوں کی صریح خلاف ورزی ہے۔ روسی وزارتِ خارجہ کا کہنا تھا کہ ہم جارحیت کے خاتمے اور حالات کو سیاسی اور سفارتی راستے پر واپس لانے کی کوششوں میں اضافے کا مطالبہ کرتے ہیں۔