بین الاقوامی
ایران پر پابندیاں ختم پیش کش کے امکانات
غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکہ نے ایران کے ساتھ مذاکرات میں اقتصادی پابندیاں ختم کرنے کی پیش کش کا امکان ظاہر کردیا۔

ایران پر پابندیاں ختم پیش کش کے امکانات
امریکی ٹی وی کے مطابق ایران کو بیرونی بینکوں میں اسکے 6 ارب ڈالر استعمال کی اجازت دی جاسکتی ہے، تاہم مذاکرات میں اہم ترین شرط ایران کو یورینیم افزودگی کی اجازت نہ دینا ہے۔
ایران پر پابندیاں ختم
ایرانی سویلین نیوکلیئر پلانٹ کے لیے عربوں کے ذریعے سرمایہ کاری کی پیش کش کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ نیٹو اجلاس کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا تھا کہ امریکہ ایران مذاکرات اگلے ہفتے ہوں گے، ایران سے جوہری معاہدہ ہوسکتا ہے۔
ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ایران بڑی بہادری سے لڑا، جنگ کے بعد اسے اپنی معیشت سنبھالنی ہوگی اور پیسے چاہیے ہوں گے۔