بین الاقوامی

ایران پر حملے جاری رکھنے کا اعلان

نیتن یاہو نے غزہ کو ثانوی جبکہ ایران کو بنیادی جنگی محاذ قرار دیدیا

83 / 100 SEO Score

ایران پر حملے جاری رہیں گے، نیتن یاہوایران پر حملے جاری رہیں گے

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق نیتن یاہو نے کہا ہے کہ ایران کی میزائل تیاری کی صلاحیت کو مکمل تباہ کر دیں گے۔ ایران کے خلاف جاری کارروائیوں کا کوئی ٹائم فریم نہیں دے سکتے۔ دوسری جانب اسرائیل کے آرمی چیف نے دعویٰ کیا کہ اسرائیل کے لیے ایران تک راستہ صاف ہوگیا ہے، تہران میں اہداف کو نشانہ بنانا شروع کریں گے۔

اسرائیلی وزیر دفاع نے کہا کہ شہری علاقوں پر میزائل داغ کر ایران نے سرخ لکیر پامال کی، ایران کو خمیازہ بھگتنا ہوگا۔ یاد رہے کہ اسرائیل نے جمعے کی صبح ایران میں درجنوں مقامات پر فضائی حملے کیے جن میں فوجی قیادت کی رہائش گاہوں اور عسکری و جوہری تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا، اسرائیلی حملوں میں 6 سائنسدانوں سمیت 78 افراد شہید ہوئے۔

ایران پر حملے جاری رہیں گے

ایران کی جانب سے جوابی کارروائی شروع کی گئی اور اسرائیل پر 150 سے 200 سے بیلسٹک میزائل داغے گئے۔ پہلے حملے میں 100 اور دوسرے وار میں 50 میزائل داغے گئے جبکہ تیسرے حملے میں بھی تقریباً 50 میزائل داغے گئے۔

اسرائیل کا دارالحکومت تل ابیب دھماکوں کی آوازوں سے گونج اٹھا۔ اسرائیل کے میزائل دفاعی نظام نے امریکا کی مدد سے کچھ ایرانی میزائل فضا میں تباہ کیے مگر کئی ایرانی میزائل تل ابیب میں مختلف اہداف پر گرے۔ایران نے اسرائیل کے خلاف جوابی کارروائی کو ’وعدہ صادق 3‘ کا نام دیا ہے۔

ایران کی خودمختاری کی خلاف ورزی کی گئی : چین

اسرائیل نے غزہ کو ثانوی جبکہ ایران کو بنیادی جنگی محاذ قرار دے دیا۔ایران پر حملے جاری رہیں گے

اسرائیلی میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ غزہ اب جنگ میں ثانوی درجہ اختیار کر گیا ہے جبکہ فوج کی بنیادی توجہ اب ایران پر مرکوز ہوگئی ہے۔

ایران پر حملے جاری رہیں گے

ان کا کہنا ہے کہ فوج نے 2 فوجی مقامات پر حملہ کیا ہے، جس سے کافی نقصان ہوا ہے۔

فوجی ذرائع کے مطابق، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران فضائی حملوں میں ایران کے تقریباً 150 اہداف کو نشانہ بنایا گیا۔

اسرائیلی وزیر اعظم نتین ہاہو نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ایران پر حملے جاری رہیں گے یہ حملے کب ختم ہونگے ابھی کچھ نہیں کہہ سکتے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیلی دفاعی فوج نے فورڈو نیوکلیئر سائٹ پر ایران کی جوہری تنصیب پر حملے کا اعتراف کیا ہے۔ تاہم اس دوران جوہری تنصیب کو زیادہ نقصان نہیں پہنچا ہے۔

اسرائیل: ایرانی مہرآباد ہوائی اڈے پر حملہ

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button