بین الاقوامی
ایران: جاسوسی پر 3 افراد کو پھانسی دیدی گئی
ایران نے اسرائیل کے لیے جاسوسی کرنے پر 3 افراد کو پھانسی دے دی۔

ایران: جاسوسی پر 3 افراد کو پھانسی دیدی گئی
تینوں افراد کو اسرائیل کی انٹیلی جنس ایجنسی موساد سے تعاون اور ہلاکت خیز آلات کی اسمگلنگ کے جرم میں عدالت نے سزا سنائی تھی۔ ایرانی میڈیا کے مطابق ایران نے 12 روزہ جنگ کے دوران اسرائیل کے ساتھ تعلقات کے الزام میں 700 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔
جاسوسی پر 3 افراد کو پھانسی
ایران اور اسرائیل کے درمیان کئی دہائیوں سے جاری شیڈو وار میں ایران متعدد ایسے افراد کو سزائیں دے چکا ہے جن پر موساد سے روابط اور ایٹمی پروگرام کے خلاف کارروائیوں میں ملوث ہونے کا الزام تھا۔