بین الاقوامی
ایرانی سپریم لیڈر نے جانشینوں کے بارے اہم فیصلہ کر لیا

ایرانی سپریم لیڈر نے اہم فیصلہ کر لیا
امریکی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران کے سپریم لیڈر آیت اللّٰہ علی خامنہ ای نے اپنے ممکنہ جانشینوں کے بارے میں فیصلہ کر لیا ہے۔ ایرانی سپریم لیڈر نے اپنے بعد سپریم راہ تمائی کے لیے 3 علماء کے نام تجویز کیے ہیں۔ جن میں آیت اللّٰہ علی خامنہ ای کے صاحبزادے مجتبیٰ خامنہ ای بھی شامل ہیں۔
جانشینوں کا فیصلہ
آیت اللّٰہ علی خامنہ ای 36 سال سے زائد عرصے سے ایران کے سپریم لیڈر ہیں۔ امریکی اخبار کے مطابق آیت اللّٰہ خامنہ ای صرف ایک قابلِ اعتماد مشیر کے ذریعے پیغامات دیتے ہیں۔ ایرانی سپریم لیڈر کی جانب سے الیکٹرانک پیغام رسانی ترک کر دی گئی ہے۔