اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ پہلے کچھ غلط ہوگیا تو اب اسے درست کیا جائے گا سب سے مشکل کام اسپیکرز کا ہوتا ہے پروڈکشن آرڈرز کا مسئلہ بہت اہم ہوتا ہے بے روزگاری، معیشت اور موسمیاتی تبدیلی ہمارا مسئلہ ہے ہمیں ہر تین سے چار ماہ بعد آپس میں بیٹھنے کی ضرورت ہے کشمیر ہمارے دل کے بہت قریب ہے. ان خیالات کا اظہار انہوں نے 18ویں اسپیکرز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہاکہ اٹھارویں سپیکرز کانفرنس کے تمام شرکا کو خوش آمدید کہتا ہوں ایک طویل تعطل کے بعد اٹھارویں اسپیکرز کانفرنس کا انعقاد میرے لیے باعث اعزاز ہے اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ سب سے مشکل کام اسپیکرز کا ہوتا ہے اگر حکومت کو وقت زیادہ ملے تو اپوزیشن ناراض، اگر اپوزیشن کو وقت زیادہ دیدیا جائے تو حکومت ناراض ہو جاتی ہے اگلی نشستوں کو زیادہ وقت ملے تو بیک بینچرز ناراض ہو جاتے ہیں. ایاز صادق نے کہا کہ پروڈکشن آرڈرز کا مسئلہ بھی بہت اہم ہوتا ہے، البتہ ایک بات طے ہے کہ اگر پہلے کچھ غلط ہوگیا تو اب اسے درست کیا جائے گا انہوں نے کہا کہ ایوان میں بیٹھے سب ہمارے کولیگز اور دوست ہیں، سیکرٹری قومی اسمبلی سے کہوں گا کہ رولز میں شامل کرلیں کہ ہر سال اسپیکرز کانفرنس ہو، یونیورسٹیز، کالجز اور اسٹوڈنٹس کے لیے بھی ٹریننگ ورکشاپس کا انعقاد ہونا چاہیے سردار ایاز صادق نے کہا کہ میری آنکھیں، کان اور سننے کی سکت اور کردار چیف وہیپس ہیں، وزرا سے اہم کردار چیف وہیپس کا ہوتا ہے کیونکہ ان کو معلوم ہوتا ہے کہ کس کو وقت ملا کون نہیں بول سکتا چیف وہیپس سے روزانہ کی ملاقات ہوتی ہے. اسپیکر قومی اسمبلی نے قومی اسمبلی، سینیٹ، تمام صوبائی اسمبلیوں کے سیکرٹریوں پر مشتمل ایک ایسوسی ایشن بنانے کی تجویز دیدی اسپیکر قومی اسمبلی نے چیف وہیپس ایسوسی ایشن بنانے کی بھی تجویز دیدی، چیف وہیپس میں سب سے نمایاں کردار سید خورشید شاہ کا رہا جو رول ماڈل ہیں انہوں نے کہا کہ سید خورشید شاہ نے چیف وہیپ کے طور پر پورے ایوان کو جوڑے رکھا، پبلک اکاﺅنٹس کمیٹی انتہائی اہمیت کی حامل ہے اس کو لازمی فعال ہونا چاہیے، پبلک اکاﺅنٹس کمیٹی کی جو سفارشات آتی ہیں ان پر عملدرآمد کروا کر اربوں روپے ریکور کئے گئے ہیں.
0 3 2 minutes read