پاکستان

اگر عمران خان کو فوجی عدالتوں میں پیش کیا گیا تو سال کا بد ترین دن ہوگا، سلمان اکرم راجہ

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما سلمان اکرم راجہ نے کہا ہے کہ اگر بانی پی ٹی آئی کو فوجی عدالتوں میں پیش کیاگیا تو یہ بہت برا دن ہوگا۔

اسلام آباد میں سردار لطیف کھوسہ کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے سلمان اکرم راجہ کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کو فوجی عدالتوں کے سامنے پیش کرنے کا منصوبہ ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اگر بانی پی ٹی آئی کو فوجی عدالتوں میں پیش کیا گیا تو یہ بہت برا دن ہوگا۔ جو ذوالفقار علی بھٹو کے ساتھ ہوا ہم ابھی تک اس سے نکل نہیں سکے۔

اپنی بات جاری رکھتے ہوئے انہوں نے یہ بھی کہا کہ مقتدرہ سے اپیل کرتا ہوں کہ ایسا مت کریں، پوری دنیا میں ہمارا مذاق بنے گا۔ اس ملک میں رہنے والوں کو ریوڑ سمجھنا بند کیا جائے۔ ہمیں ختم کرنے کی ناکام کوشش نہ کریں آپ نہیں کر سکیں گے۔

سلمان اکرم راجہ کا کہنا تھا کہ فوجی عدالتوں کا فیصلہ غیر آئینی ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ فوجی عدالتوں سے سزاؤں کے باوجود ہم مذاکرات کےلیے تیار ہیں۔ بانی پی ٹی آئی نے مذاکرات کی ڈیڈ لائن دی ہے، جسے وہ بڑھا بھی سکتے ہیں۔ ہم پاکستان کی فلاح کےلیے مذاکرات کرنا چاہتے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button