اڈیالہ جیل سپر نٹنڈنٹ کے خلاف پٹیشن دائر کروں گا، راولپنڈی کی اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیر افضل مروت کا کہنا تھا کہ مذاکرات کے لیے جیل میں عمران خان سے ملنا ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہائی کورٹ نے بلا رکاوٹ ملاقات کروانے کے احکامات دے رکھے ہیں۔
شیر افضل مروت نے کہا کہ جب سے نئے سپرنٹنڈنٹ آئے ہیں انہوں نے عمران خان کی زندگی بھی اجیرن کر رکھی ہے، جیل سپرنٹنڈنٹ نے مجھے عمران خان سے ملنے نہیں دیا۔ ملاقات نہ کرانے پر سپرنٹنڈنٹ جیل کے خلاف پٹیشن دائر کروں گا۔ انکا کہنا تھا کہ مذاکرات کی میز پر آکر پی ٹی آئی نے لچک دکھائی ہے، بیرون ممالک کچھ لوگ پی ٹی آئی کی بدنامی کا باعث بن رہے ہیں، یہ بدبخت گمراہ کن پروپیگنڈا کررہے ہیں۔