Site icon MASHRIQ URDU

اپوزیشن قائدین گیٹ پھلانگ کر ہوٹل میں داخل

Opposition

اپوزیشن قائدین گیٹ پھلانگ کر ہوٹل میں داخل۔ چند شرکاء واک تھرو گیٹ پھلانگ کر ہوٹل میں داخل ہوئے اور ہوٹل کا گیٹ کھولا دیا۔ رہنماؤں نے لابی میں کانفرنس کرنے کا اعلان کر دیا۔ محمود خان اچکزئی، شاہد خاقان عباسی، اسد عمر اور سلمان اکرم راجہ لابی میں موجود۔ جماعت اسلامی کے لیاقت بلوچ بھی موجود ہیں۔

قومی کانفرنس ہوٹل کے لاؤنج میں جاری ہے۔ عمر ایوب نے ہوٹل لابی میں اظہارِ خیال کرتے کہا کہ ہم آئین پاکستان اور قانون کی بالادستی کے لیے کھڑے ہیں۔ ملک اس وقت ترقی نہیں کر رہا۔ حکومت کے پاس عوام کا مینڈیٹ نہیں ہے۔

آئین پر کانفرنس نہیں ہو سکتی: خاقان عباسی

Exit mobile version