قومی خبریں
اپوزیشن اتحاد تحریک تحفظ آئین پاکستان کا قومی ایجنڈا تیار
تحریک تحفظ آئین پاکستان کے ترجمان اخوانزادہ حسین یوسفزئی کا کہنا ہے کہ اپوزیشن اتحاد تحریک تحفظ آئین پاکستان نے قومی ایجنڈا تیار کر لیا ہے۔

اپوزیشن اتحاد تحریک تحفظ آئین پاکستان کا قومی ایجنڈا تیار
انہوں نے جاری کردہ بیان میں کہا کہ آج تحریک تحفظ آئین پاکستان کی قیادت قومی ایجنڈا قوم کے سامنے رکھے گی، جسے اتحاد میں شامل تمام جماعتوں نے اتفاق رائے سے تیار کیا ہے۔ اپوزیشن اتحاد کے ترجمان کا کہنا ہے کہ قومی ایجنڈے میں ملک کو درپیش مسائل سے متعلق نشاندہی کی ہے۔ قومی ایجنڈے کی تیاری کےلیے محمود اچکزئی کے ہمراہ اپوزیشن اتحاد کی جماعتوں نے کام کیا۔ ایجنڈے کےلیے اختر مینگل، علامہ ناصر عباس اور صاحبزادہ حامد رضا نے مشاورت کی۔ اپوزیشن اتحاد کے ترجمان اخوانزادہ حسین یوسفزئی کے مطابق قومی ایجنڈے میں مسائل کے حل کےلیے اپوزیشن نے لائحہ عمل دیا ہے، جسے آج باضابطہ طور پر عوام کے سامنے رکھیں گے۔