
’اپنا میٹر، اپنی ریڈنگ‘ ایپ متعارف

یہ فیچر صارفین کو مقررہ تاریخ پر میٹر کی تصویر لے کر ایپ پر اپلوڈ کرنے کی سہولت فراہم کرتا ہے، اس کی بنیاد پر ان کا ماہانہ بل جاری کیا جائے گا۔ اس ایپ کا مقصد اوور بلنگ، ریڈنگ کی غلطیوں، ریڈنگ میں تاخیر جیسے مسائل کا حل فراہم کرنا ہے۔ صارف مقررہ دن پر ریڈنگ فراہم کر دیں تو اس کے بعد میٹر ریڈر کی ریڈنگ کو ترجیح نہیں دی جائے گی۔
یہ نظام اُن صارفین کے لیے فائدہ مند ہے جو حکومتی سبسڈی کے مستحق ہیں جیسا کہ 200 یونٹس تک بجلی استعمال کرنے والے صارفین کا بل تقریباً 2 ہزار 330 روپے ہوتا ہے اور صرف ایک یونٹ کے اضافے پر سبسڈی ختم ہونے کے باعث بل8 ہزار 104روپے تک جا پہنچتا ہے۔ اگر صارف اور میٹر ریڈر دونوں ریڈنگ اپ لوڈ کریں تو کم ریڈنگ کو ترجیح دی جائے گی۔
’اپنا میٹر، اپنی ریڈنگ‘ ایپ متعارف
ایپ کے ذریعے یقینی بنایا جائے گا کہ مستحقین بروقت ریڈنگ فراہم کر کے سبسڈی سے مستفید ہوتے رہیں، صرف صارف کی فراہم کردہ ریڈنگ ہی فیڈ کی جائے گی۔ اعلامیے میں مزید بتایا گیا ہے کہ "اپنا میٹر، اپنی ریڈنگ” جیسے فیچرز بجلی کے نظام میں شفافیت پیدا کریں گے۔