علاقائیعلاقائی خبریں

اوستا محمد: فدا محمد ترین ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے جوڈیشل کمپلیکس میں سولر سسٹم کا افتتاح کر دیا

ذوالفقار علی کھوسہ: ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج اوستا محمد فدا محمد ترین نے جوڈیشل کمپلیکس میں سولر سسٹم کا افتتاح کیا اور کمپلیکس میں جاری ترقیاتی کام جس میں پی ٹی سی ایل فائبر کیبل انسٹالیشن سمیت عدالتی ریکارڈ روم کا جائزہ لیا اور عدالتی ریکارڈ کو مزید بہتر اور محفوظ کرنے کے احکامات دیئے ، اس موقع پر سپرنٹنڈنٹ سیشن کورٹ نثار احمد سومرو محمد اعظم اوستو انکے ہمراہ تھے جنہوں نے عدالتی کمپلیکس میں جاری تمام ترقیاتی کام کے متعلق انکو تفصیلات سے آگاہ کیا اس موقع پر ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج فدا محمد ترین صاحب نے سینئر سول جج جمیل احمد مزری صاحب کی کاوشوں کو سراہا اور تمام جاری ترقیاتی کاموں کو تسلی بخش قرار دیا

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button