علاقائیکھیل

اوستامحمد:یوم پاکستان سپورٹس فیسٹیول کا انعقاد

اوستامحمد میں یوم پاکستان 23 مارچ 2025ء اسپورٹس فیسٹیول کے مختلف میچز کراۓ گئے

اوستامحمد:یوم پاکستان سپورٹس فیسٹیول کا انعقاد

۔بلوچستان اسپورٹس بورڈ کے زیر اہتمام بلوچستان بھر کی طرح اوستامحمد میں یوم پاکستان 23 مارچ 2025ء اسپورٹس فیسٹیول کے مختلف میچز کراۓ گئے۔ ڈسٹرکٹ کرکٹ ایسوسی ایشن جعفرآباد کی زیر نگرانی استامحمد میں کرکٹ ٹورنامنٹ کے کوارٹر فائنل میچز کے بعد دو سیمی فائنل میچ شہید احمد بخش عمرانی کرکٹ گراؤنڈ استا محمد میں کھیلے گے پہلا سیمی فائنل میچ استا محمد کنگز نے استا محمد شاہینز کو شکست دے کر جبکہ دوسرا سیمی فائنل میچ استا محمد لائنز نے استا محمد ٹائیگرز کو شکست دے کر فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا ۔ان میچ کے امپائرز محمد عارف دایو اور جواد حیدر جمالی تھے جبکہ آفیشل اسکورر محمد یوسف چانڈیو تھے ٹورنامنٹ آرگنائزر شبیر جان مستوئی تھےتمام نوجوانوں نے خوشی کا اظہار کرتے ہوے بلوچستان اسپورٹس بورڈ اینڈ یوتھ افئیرز ڈپارٹمنٹ بلوچستان کے اس اقدام کو سراہتے ہوئے کہا کہ ڈسٹرکٹ اسپورٹس آفیسر استا محمد و اسپورٹس آفیسر نصیر آباد ڈویژن رحیم بخش جویا کی محنت جستجو لگن اور کھیلوں کو فروغ دینے پر انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہیں اس موقع پر سینئیر صحافی ٹیپ بال کرکٹ ایسوسی ایشن اوستہ محمد کے نائب صدر اقرار حسین ہجوانی ۔سینئیر کرکٹرز محمد موسیٰ بنگلزئی ،ماما طارق بھنگر و دیگر معزز مہمان کھلاڑی اور شائقین کرکٹ موجود تھے تمام نوجوانوں نے بلوچستان اسپورٹس اینڈ یوتھ افئیر حکومت بلوچستان کا شکریہ ادا کیا۔

اوستا محمد:ڈپٹی کمشنر نے رمضان پیکج میں نظر انداز کیا

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button