قومی خبریں
بشریٰ بی بی اڈیالہ جیل خواتین بیرک میں منتقل
بشریٰ بی بی کو تحویل میں لیے جانے کے بعد انہیں اڈیالہ جیل کی خواتین بیرک میں منتقل کر دیا گیا۔

بشریٰ بی بی اڈیالہ جیل خواتین بیرک میں منتقل کر دیا گیا، خواتین بیرک میں منتقل کرنے سے پہلے بشریٰ بی بی کا مکمل طبی معائنہ کیا گیا، طبی معائنے کے بعد بشریٰ بی بی کو کچھ میڈیسن بھی فراہم کر دی گئیں۔ بشریٰ بی بی کا ضروری سامان بھی ان کی بیرک میں پہنچا دیا گیا، جس میں کپڑے، جوتے، چادریں، کھانے پینے کی اشیاء، بیڈ شیٹس، تکیے و دیگر چیزیں شامل ہیں۔
بشریٰ بی بی کا سامان بیرک میں پہنچانے سے قبل مکمل طور پر چیک کیا گیا۔ خیال رہے کہ آج راولپنڈی کی احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا نے اڈیالہ جیل میں عمران خان کو 14 سال جبکہ بشریٰ بی بی کو 7 سال قید کی سزا سنائی ہے۔