قومی خبریں

 انصاف نہیں ملتا تو مریخ پر جاو، عظمیٰ بخاری، پی ٹی آئی کو مشورہ

عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ فتنہ پارٹی آج بھی جھوٹ بول رہی ہے۔ ان کا رونا دھونا ابھی تک جاری ہے۔ پی ٹی آئی کو یہاں انصاف کی توقع نہیں تو مریخ پر چلے جائیں۔

81 / 100 SEO Score

انصاف نہیں ملتا تو مریخ پر جاو، عظمیٰ بخاری، پی ٹی آئی کو مشورہ

عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ فتنہ پارٹی آج بھی جھوٹ بول رہی ہے۔ ان کا رونا دھونا ابھی تک جاری ہے۔ پی ٹی آئی کو یہاں انصاف کی توقع نہیں تو مریخ پر چلے جائیں۔

انصاف کے ایوان
مشرق اردو، تحریک انصاف

عظمیٰ بخاری نے پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ سمبڑیال میں مریم نواز کی خدمت کو ووٹ ملے۔ پی ٹی آئی سمبڑیال میں پہلے 10 ہزار اور اب 30 ہزار سے زائد ووٹوں سے ہار گئی۔ کل کے ضمنی الیکشن سے قیدی نمبر 804 کا بیانیہ ناکام ہو گیا ہے۔

انصاف کے ایوان

انہوں نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی والے آج بھی اداروں کے خلاف سیاست کرنے میں مصروف ہیں۔ عوام نے گالم گلوچ کی سیاست کو مسترد کر دیا ہے۔ یاد رہے کہ گزشتہ روز سیالکوٹ میں پنجاب اسمبلی کے ضمنی انتخاب میں مسلم لیگ ن کی امیدوار حنا ارشد وڑائچ کامیاب ہوگئی ہیں۔

پی پی 52 سمبڑیال کے تمام 185 پولنگ اسٹیشنز کا غیر حتمی غیر سرکاری نتیجہ جاری کر دیا گیا ہے۔ غیر حتمی غیر سرکاری نتیجے کے مطابق حنا ارشد وڑائچ 78 ہزار 419 ووٹ لے کامیاب ہوئی ہیں جبکہ پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار فاخر نشاط گھمن 40 ہزار 37 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔

حنا ارشد وڑائچ PP-52 ضمنی الیکشن میں کامیاب

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button