قومی خبریں
انسداد دہشت گردی ترمیمی بل 2024ء
قومی اسمبلی میں انسداد دہشت گردی ترمیمی بل 2024ء کثرت رائے سے منظور کرلیا گیا۔

انسداد دہشت گردی ترمیمی بل 2024ء 
ایوان میں ترمیمی بل کی حمایت میں 125 ووٹ اور مخالفت میں 45 ووٹ آئے، بل کے تحت سیکشن 11 فور ای کی ذیلی شق ایک میں ترمیم کر دی گئی۔
ترمیمی بل کے مطابق مسلح افواج یا سول آرمڈ فورسز کسی بھی شخص کو 3 ماہ تک حفاظتی حراست میں رکھنے کی مجاز ہوں گی، ملکی سلامتی، دفاع، امن و امان کے لیے کسی بھی شخص کو حراست میں رکھا جاسکے گا۔
ترمیمی بل کے مطابق اغوا برائے تاوان اور ٹارگٹ کلنگ میں ملوث کسی بھی شخص کو حراست میں رکھا جا سکے گا، ان جرائم میں ملوث شخص کی حراست کی مدت آرٹیکل 10 کے تحت 3 ماہ سے بڑھائی جا سکے گی۔
ترمیمی بل کے مطابق زیر حراست شخص کے خلاف تحقیقات مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کرے گی، انسداد دہشت گردی ایکٹ ترمیمی بل 3 سال کے لیے نافذ العمل ہوگا۔