پاکستان

 انسانی سمگلنگ، سائبر کرائم اور منشیات کی روک تھام کیلئے تعاون کرنے کے لیے تیار ہیں، اقوام متحدہ

سیکرٹری داخلہ پنجاب نور الامین مینگل سے اقوام متحدہ دفتر برائے انسداد منشیات و جرائم کے وفد نے سول سیکرٹریٹ میں ملاقات کی۔ یو این او ڈی سی کے نمائندہ برائے پاکستان ٹروئلز ویسٹر نے وفد کی قیادت کی جبکہ ایڈوائزر کریمنل جسٹس اینڈ رول آف لا ارسلان ملک اور پروگرام آرگنائزر فہد قریشی انکے ہمراہ تھے۔سیکرٹری داخلہ پنجاب نور الامین مینگل نے وفد کو انسداد منشیات و جرائم کیلئے پنجاب حکومت کی جانب سے کی گئی قانون سازی کے بارے  میں آگاہ کیا۔ اقوام متحدہ کے وفد کو پنجاب فورینزک سائنس ایجنسی کے اپگریڈیشن پلان بارے بھی بتایا گیا۔ سیکرٹری داخلہ پنجاب نے اقوام متحدہ کے وفد سے منشیات کی تیاری و ترسیل کی روک تھام بارے تفصیلی گفتگو کی۔ سیکرٹری داخلہ نے بتایا کہ محکمہ داخلہ پنجاب سائینسی بنیادوں پر کام کر کے منشیات کے کاروبار میں ملوث افراد کا تعین کر رہا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button