تازہ ترین

انسانی سمگلرز کی جائیدادیں ضبط ہوں گی، وزیر اعظم کا حکم 

وزیراعظم شہباز شریف نے انسانی اسمگلرز کی جائیداد اور اثاثوں کی ضبطگی کےلیے فوری قانونی کارروائی کا حکم دے دیا

وزیراعظم شہباز شریف نے انسانی سمگلرز کی جائیداد اور اثاثوں کی ضبطگی کےلیے فوری قانونی کارروائی کا حکم دے دیا اور بیرون ملک سے انسانی اسمگلنگ میں ملوث پاکستانیوں کی حوالگی کےلیے ممالک سے رابطے کی ہدایت کردی۔ انسانی اسمگلنگ کے خلاف اقدامات سے متعلق اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ انسانی اسمگلرز کے سہولت کار سرکاری افسران کے خلاف حالیہ تادیبی کارروائیاں خوش آئند ہے۔ شہباز شریف نے کہا کہ اس مکروہ دھندے میں ملوث تمام افراد کے خلاف استغاثہ کے عمل کو مزید مؤثر بنایا جائے، عوام میں بیرون ملک نوکریوں کے لیے صرف قانونی راستے اختیار کرنے کےلیے آگاہی مہم چلائی جائے۔ وزیراعظم نے کہا کہ ہوائی اڈوں پر بیرون ملک جانے والے افراد کی اسکریننگ کا عمل مزید مؤثر بنایا جائے سہولت کاروں کےخلاف تادیبی کارروائی کے بعد سخت اقدامات بھی کیے جائیں۔

یونان کشتی حادثہ: وزیر اعظم، وزرائے داخلہ و خارجہ عدالت طلب 

انہوں نے ہدایت دیں کہ انسانی اسمگلنگ میں ملوث گروہوں کو نشان عبرت بنانے کےلیے سخت قانونی کارروائی کی جائے، انسانی اسمگلرز کی جائیدادوں اور اثاثوں کی ضبطگی کےلیے فوری قانونی کارروائی کی جائے، بیرون ملک سے انسانی اسمگلنگ میں ملوث پاکستانیوں کی حوالگی کے لیے ممالک سے رابطے کیے جائیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button