بین الاقوامی
امریکین رکن کانگریس جیک برگمین کا عمران کی رہائی کا مطالبہ
امریکی رکن کانگریس جیک برگ مین نے عمران خانکی رہائی کا مطالبہ دہرا دیا۔

امریکین رکن کانگریس جیک برگمین کا عمران کی رہائی کا مطالبہ
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر پوسٹ شیئر کرتے ہوئے انہوں نے عمران خان کی رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ دورہ پاکستان میں وہاں کے رہنماؤں اور برادریوں سے روابط کے بعد بانی پی ٹی آئی کی رہائی کا مطالبہ دہرا رہا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور امریکا کی شراکت داری جمہوریت، انسانی حقوق اور معاشی خوشحالی جیسے مشترکہ اقدار پر قائم ہے، آئیے آزادی اور استحکام کے لیے مل کر کام کریں۔ واضح رہے کہ ری پبلکن پارٹی سے تعلق رکھنے والے برگ مین نے اپریل کے وسط میں دورہ پاکستان کے دوران سول اور عسکری قیادت سے ملاقاتیں کی تھیں۔