پنجاب: پی ڈی ایم اے نے فلڈ فیکٹ شیٹ جاری کردی
پرووینشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی پنجاب نے صوبے میں مون سون اور فلڈ فیکٹ شیٹ جاری کردی۔

پنجاب: پی ڈی ایم اے نے فلڈ فیکٹ شیٹ جاری کردی
فیکٹ شیٹ کے مطابق 25 جولائی تک بہاولپور، ڈیرہ غازی خان، فیصل آباد، گجرات، گوجرانوالا، لاہور، ملتان، راولپنڈی، ساہیوال اور سرگودھا ڈویژنز میں بارشوں کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ 22 سے 24 جولائی تک دریاؤں میں پانی کے بہاؤ میں اضافے کا خدشہ ہے۔
فیکٹ شیٹ کے مطابق رواں سال مون سون بارشوں کے باعث صوبے میں135 شہری جاں بحق، 479 زخمی اور 156 گھر متاثر ہوئے جبکہ زیادہ اموات بوسیدہ مکانات گرنے سے ہوئیں۔ آسمانی بجلی گرنے، کرنٹ لگنے اور ڈوبنے سے بھی اموات رپورٹ ہوئیں۔
پنجاب: پی ڈی ایم اے
فیکٹ شیٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران نارووال میں 62، راولپنڈی54، مری 42، جہلم 7 اور سیالکوٹ میں6 ملی میٹر بارش ہوئی۔ منگلا ڈیم میں 50 فیصد جبکہ تربیلا میں 79 فیصد پانی موجود ہے۔
دریائے سندھ میں تربیلا، کالا باغ، چشمہ اور تونسہ کے مقامات پر نچلے درجے کا سیلاب ہے، ممکنہ سیلابی خطرے کے پیشِ نظر پی ڈی ایم اے کے انتظامات مکمل ہیں۔
شاہراہ قراقرم پر پھنسے سیاحوں کیلئے پاک فوج کا ریسکیو آپریشن