بین الاقوامی
امریکہ کا مشرق وسطیٰ جنگ میں شامل ہونے کا ارادہ ہے
امریکی اخبار نیویارک ٹائمز کا دعویٰ ہے کہ صدر ٹرمپ ایرانی فردو جوہری ری ایکٹر تباہ کرنے کے لیے اسرائیلی جنگ میں شامل ہونے پر غور کر رہے ہیں۔

امریکہ کا مشرق وسطیٰ جنگ میں شامل ہونے کا ارادہ ہے
امریکی اخبار نیویارک ٹائمز نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ایرانی فردو جوہری ری ایکٹر تباہ کرنے کے لیے اسرائیلی جنگ میں شامل ہونے پر غور کر رہے ہیں۔ اخبار کے مطابق زیر زمین فردو جوہری ری ایکٹر تک امریکا کا سب سے بڑا بنکر بسٹر 30 ہزار پاؤنڈ وزنی بم میسیوو آرڈیننس پینیٹریٹر ہی پہنچ سکتا ہے۔
مشرق وسطیٰ جنگ
دفاعی ماہرین کا کہنا ہے کہ جے ڈی 57 صرف بی ٹو بمبار سے ہی گرایا جا سکتا ہے، اسرائیل کے پاس نہ یہ بم ہے اور نہ بی ٹو بمبار طیارہ۔ اس ساری صورتحال کو مد نظر رکھتے ہوئے ممکن ہے کہ جلد امریکہ ایران اسرائیل جنگ میں شامل ہو جائیں۔