امریکہ کا ایران پر حملہ 3 ایٹمی تنصیبات نشانہ
’ایکس‘ پر اپنے ٹویٹ میں صدر صدر ٹرمپ نے کہا کہ فردو، نطنز اور اصفحان میں نیوکلیئر تنصیبات پر حملہ کیا گیا ہے، فردو ایٹمی تنصیب مکمل طور پر تباہ کردی گئی۔ حملے کرکے طیارے ایران کی فضائی حدود سے باہر آچکے ہیں۔ تمام طیارے حملے کرکے بحفاظت واپسی کے سفر پر ہیں۔
امریکہ کا ایران پر حملہ
ٹرمپ نے امریکی بمبار طیاروں کو اہداف پر حملے کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ دنیا میں کوئی اور فوج ایسا نہیں کرسکتی تھی، اب امن کا وقت ہے۔ امریکی حکام کے مطابق ایران کی ایٹمی تنصیبات پر بمباری میں امریکہ کے بی ٹو بمبار طیاروں نے حصہ لیا۔