قومی خبریں

امریکہ:آزادی اظہار کی حمایت کرتا ہے: امریکی قونصل جنرل

کراچی میں تعینات امریکی قونصل جنرل اسکاٹ اربام نے کہا ہے کہ امریکا پاکستان میں اظہارِ رائے کی آزادی کی حمایت کرتا ہے۔

78 / 100 SEO Score
امریکہ:آزادی اظہار کی حمایت کرتا ہے: امریکی قونصل جنرلآزادی اظہار

سینٹرل فار ایکسیلینس اِن جرنلزم کے قیام کے 10 سال پورے ہونے پر آئی بی اے کراچی میں آزادی اظہار پر منعقد تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سی ای جے مستقبل کے صحافیوں کو تربیت دے رہی ہے۔

تقریب کے پہلے سیشن میں آرٹیفیشل انٹیلی جنس اور پاکستانی نیوز روم پر گفتگو ہوئی، جب کہ دوسرے سیشن میں سینسرشپ اور صحافیوں کو لاحق خطرات پر بات ہوئی۔

ایسوسی ایشن آف الیکٹرانک میڈیا ایڈیٹرز اینڈ نیوز ڈائریکٹرز کے صدر اظہر عباس، سینئر صحافی حامد میر، فرحان ملک اور سید علی شاہ کے علاوہ ایگزیکٹیو ڈائریکٹر آئی بی اے اکبر زیدی، ڈائریکٹر سی ای جے شاہزیب جیلانی نے بھی خطاب کیا۔

سابق گورنر سٹیٹ بینک اور سابق ڈائریکٹر آئی بی اے عشرت حسین ویڈیو لنک کے ذریعے تقریب میں شریک ہوئے۔

آزادی

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button