صحت و غذا

معدہ کی تیزابیت کا حل مگر کیسے؟

جب کوئی انسان خوراک کھاتا ہے تو یہ ایک ایندھن کی طرح جلتا ہے، نظامِ انہظام اور خوراک کو جسم کا حصہ بنانے والا عمل اس خوراک کو ایک راکھ کی شکل دیتا ہے جو کہ ایسڈک یا الکا لائین کی شکل میں سامنے آتا ہے

معدہ کی تیزابیت کا حل مگر کیسے؟

مقابلہ سبزیوں سے ممکن ہے۔
بنیادی طور پر ہمارے ملک میں تیار ہونے والی غذائی اجناس اور ان میں استعمال ہونے والے اجزاء یعنی تیار شدہ چینی، مصنوعی مٹھاس،بہتر کئے گئے اجناس، فارمنگ کے ذریعے تیار کئے گئے گوشت کے جانور اور دودھ اور پوشیدہ جنیاتی طور پر تیار کی گئی پولٹری پراڈکٹ انتہائی مضرِ صحت ہیں۔ یہ تمام ڈھیر سارے مسائل جب ہمارے ماحولیاتی چیلنجز کیساتھ مل جاتے ہیں مثال کے طور پر آرام کا نہ ہونا، نفسیاتی دباؤ اور ان کے ساتھ بہت ساری ادویات، مل کر ہمیں دائمی اور خطرناک بیماریوں میں مبتلا،یا ایسی بیماریوں کا شکار کر دیتی ہیں جن کا ابھی تک میڈیکل سائنس میں علاج دریافت نہیں ہوا۔
غیر مستحکم طرزِ زندگی کے ساتھ بنیادی مسائل میں سے ایک مسئلہ یہ بھی ہے کہ اوسط صارف کی معلومات میں یہ بات نہیں ہے کہ جسم کو خون کی ph ویلیو کو 7.365 کی سطح پر تھوڑا سا الکالائین رکھنا بہت ضروری ہے۔ جب کوئی انسان خوراک کھاتا ہے تو یہ ایک ایندھن کی طرح جلتا ہے، نظامِ انہظام اور خوراک کو جسم کا حصہ بنانے والا عمل اس خوراک کو ایک راکھ کی شکل دیتا ہے جو کہ ایسڈک یا الکا لائین کی شکل میں سامنے آتا ہے۔ جدید حیاتیاتی کیمیا کے قوانین اس کی مزید تشریح اس طرح کرتے ہیں کہ یہ کھانے کا نامیاتی معاملہ نہیں ہے کہ کھانے بذاتِ خود ایسڈک یا الکا لائین بلکہ ان سے حاصل ہونے والے اجزاء یعنی کیلشم، میگنیشیم، پوٹاشیم، سوڈیم، سلفر، فاسفورس جو ہمارے جسم کا حصہ بنتے ہیں ان کی موجودگی اس بات کا تعین کرتی ہے کہ کھانے کا یہ مادہ تزابی ہے یا الکا لائین ہے۔
قدرت کی طرف سے ہم تک آنے والی سبزیاں اور خوراک ان دونوں یعنی تیزابی اور الکالائین خصوصیات کے ساتھ ہوتی ہیں۔ اگر ہم ان خصوصیات والی خوراک کا تعین کرکے کھائیں گے تو ہم اپنے خون کی ph ویلیو کو اُس لیول پر برقرار رکھ سکتے ہیں جو کہ ہمارے جسم کی ضرورت ہے۔ یہاں ہم اپنے قارئین کے لیے کچھ ایسی سبزیوں کے بارے میں معلومات فراہم کرنے جارہے ہیں جو آپ کی کھائی ہوئی خوراک سے تیزابیت کو کم کرنے میں مددگار ثابت ہونگی اور جو خون کی ph ویلیو کو برقرار رکھ سکتیں ہیں۔

جڑ میں پیدا ہونے والی سبزیاں:

پودوں کی جڑ جو سبزیوں کے طور پر کھائی جاتی ہیں اپنی شفاء یابی کی وجہ سے چائینہ میں روائتی دوائی کی مماثل قرار دی جاتی ہیں اور یہ دوسری سبزیوں کے مقابلے میں زیادہ معدنی خصوصیات رکھتی ہیں۔ ایسی سبزیوں کے لئے سرخ مولی (جو سلاد کے طور پر کھائی جاتی ہے) چکندر، گاجر اور شلجم انتہائی اہمیت کے حامل ہیں۔

بند پتوں والی سبزیاں:

یہ وہ سبزیاں ہیں جن کے بارے میں ہم سب جانتے اور ان کو پسند کرتے ہیں جو کہ بہت زیادہ ذائقہ دار اور ان کی تھوڑی سی مقدار بھی بہتفائدہ مند ہوتی ہیں۔ان میں بروکولی، بند گوبی، پھول گوبی اور اس طرح کی دوسری سبزیاں شامل ہیں۔

سبز پتے کی سبزیاں:

ان میں کَیل، سلاد کے پتے، شلجم کے پتے، پالک شامل ہیں۔ پالک خاص طور پر ان میں شامل ہوتی ہے کیونکہ اس میں معدنیات کی تعداد دوسری سبزیوں کے مقابلے میں بہت زیادہ ہوتی ہے۔ پالک میں وٹامن ”K“ اور فائبر کی تعداد زیادہ ہونے کی وجہ سے بہت مفید سبزی مانی جاتی ہے۔

لہسن:

لہسن ایک معجزاتی سبزی ہے اور یہ کھانے والی سبزیوں کی ان گنت تعداد میں اس کا نمبر سب سے پہلے آتاہے کیونکہ یہ انسانی صحت کیلئے انتہائی مفید مانا جاتاہے اور الکالائین بنانے میں تو اس کوئی ثانی نہیں۔ لہسن کے دوسرے فوائد کیساتھ اس کا سب سے بڑا فائدہ یہ ہے کہ دل کی شریانوں کو بند نہیں ہونے دیتا،بلڈ پریشر کو کنٹرول کرتاہے اور انسان کو بیماریوں سے بچاتاہے۔

شملہ مرچ:

شملہ مرچ چونکہ گرم علاقوں کی سبزی سمجھی جاتی ہے اس لئے اس میں الکالائین بہت زیادہ پایا جاتاہے۔یہ بیکٹریا کے خلاف ایک موثر سبزی ہونے کی وجہ سے بھی مشہور ہے جو کہ وٹامن ”A“ سے بھر پور ہوتی ہے اور بیماریوں سے بچاؤ کا ایک بہترین ذریعہ جانی جاتی ہے۔

لیموں:

لیموں الکا لائین کھانوں میں سرِفہرست ہے۔ یہ قدرتی طور پر جراثیموں کے خلاف کام کرنے والی سبزی کہلاتا ہے۔ یہ زخموں کو جلد بھرنے اور سینے کی جلن میں بہت مفید ہوتا ہے۔ لیموں کھانسی، نزلہ ذکام اور سردی لگ جانے کی صورت میں بہت مفید ہوتا ہے۔
اب آپ نے یہ سوچنے میں ٹائم نہیں لینا کہ اگلے کھانے کے وقت آپ کی پلیٹ میں کیا ہوگا۔ بس آپ نے وہ پُرانی کہاوت پر عمل کرنا ہے ”اپنی سبزی کھاؤ“ اس کہاوت پر عمل کرکے آپ یقینا اپنی صحت کو بہتر بنا سکتے ہیں۔

ڈائیٹ سوڈا، موٹاپے کو دعوت عام

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button