قومی خبریں

بھارت دہشتگردی کو سیاسی مقاصد کیلئے استعمال کر رہا ہے،ڈی جی آئی ایس پی آر

ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا ہے کہ  پہلگام میں ہونے والا واقعہ ایل او سی سے 230 کلومیٹر دور ہے۔ واقعے کے فوری بعد مقدمہ درج ہونا اور اس کے مندرجات نے سوال پیدا کر دیئے ہیں۔

بھارت دہشتگردی کو سیاسی مقاصد کیلئے استعمال کر رہا ہے،ڈی جی آئی ایس پی آر

لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری  نے کہا ہے کہ  پہلگام میں ہونے والا واقعہ ایل او سی سے 230 کلومیٹر دور ہے۔ واقعے کے فوری بعد مقدمہ درج ہونا اور اس کے مندرجات نے سوال پیدا کر دیئے ہیں۔ الزامات کے بجائے ہم پہلگام واقعے کے حقائق پر جائیں گے۔ اسحاق ڈار اور لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف مشترکہ پریس کانفرنس میں پہلگام واقعہ کی حقیقت سے پردہ اٹھایا. انہوں نے کہا کہ بھارت الزام تراشی کر رہا ہے کہ اس حملے میں پاکستان کا ہاتھ ہے۔ پہلگام پاکستانی حدود سے 230 کلومیٹر دور ہے۔  اگر آپ علاقے کو دیکھیں تو یہ پہاڑی علاقہ ہے۔ مشکل گزار راستوں سے بھرا ہوا ہے۔ یہاں پر گھوڑوں پر سوار ہو کر یا بڑی گاڑی پر ہی سوار ہو کر جایا جا سکتا ہے۔ یہاں سے پولیس سٹیشن جانے میں 30 منٹ درکار ہیں تو یہ کیسے ممکن ہے کہ پولیس وہاں پر تھی۔ انہوں نے کہا کہ حالات کا جائزہ لیا اور اس کے بعد انہوں نے پولیس سٹیشن پہنچ کر مقدمہ درج کیا یہ دس منٹ میں کیسے ممکن ہے۔ اگر ایف آئی آر کا بھی جائزہ لیا جائے تو ایف آئی آر میں  کہا گیا کہ ان کے ہینڈلرز سرحد کے پار دوسری جانب تھے۔ انہوں نے صرف دس منٹ میں یہ اندازہ کیسے لگا لیا۔ ان کا کہنا تھا کہ جب یہ واقعہ ہوا تو اس کی کوئی انٹیلیجنس نہیں تھی لیکن جیسے ہی واقعہ ہو جاتا ہے تو صرف دس منٹ میں اتنی انٹیلی جنس ہوتی ہے کہ انہوں نے یہ اخذ کر لیا کہ ان کے ہینڈلرز سرحد پار سے تھے؟ انہوں نے کہا کہ پہلگام واقعے کو فوری طور پر مسلمانوں کے ساتھ جوڑ دیا گیا۔ بھارتی میڈیا نے فوری طور پر پاکستان پر الزام عائد کر دیا۔ انہوں نے انکشاف کیا کہ پہلگام واقعے پر استعمال سوشل اکاؤنٹس جعفر ایکسپریس حملے میں بھی استعمال ہوئے۔ ان کا کہنا تھا کہ الزام تراشی کے بجائے بھارتی حکومت کو سوالوں کے جواب دینا ہوں گے۔ مقبوضہ کشمیر کے عوام نے بھی بھارتی الزام تراشی کا بھانڈا پھوڑ دیا ہے۔ دہشتگردی کے واقعات کو سیاسی مقاصد کیلئے استعمال کرنا بھارت کا وطیرہ ہے۔ بھارت دہشتگردی کے خلاف پاکستان کی کامیابیوں کو سبوتاژ کرنا چاہتا ہے۔  پہلگام واقعے کو سندھ طاس معاہدے کیخلاف استعمال کیا جا رہا ہے۔

رواں سال 73 انتہائی مطلوب سمیت سب سے زیادہ دہشت گرد مارے، ڈی جی، آئی ایس پی آر

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button