صنعت وتجارت
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت رجحان
پاکستان اسٹاک ایکسچینج کاروبار ہفتے کے آخری روز کے پہلے سیشن میں مثبت رجحان دیکھا گیا۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت رجحان
بازار حصص کے 100 انڈیکس میں 173 پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔ جس کے بعد 100 انڈیکس ایک لاکھ 3 ہزار 700 پر بند ہوا۔اسٹاک مارکیٹ کے پہلے سیشن میں 24 کروڑ شیئرز کے سودے 13.6 ارب روپے میں ہوئے۔ ٹریڈنگ کے دوران اسٹاک مارکیٹ ایک لاکھ 5 ہزار 946 پوائنٹس کی بلندی پر بھی پہنچا۔ گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر انڈیکس ایک لاکھ 3 ہزار 526 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔