بین الاقوامی

امریکا میں انشورنش کمپنی کے سی ای او کو قتل کردیا گیا

امریکی شہر نیویارک میں انشورنس کمپنی "یونائیٹڈ ہیلتھ کیئر" کے چیف ایگزیکٹو آفیسر کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا۔  

برائن تھامپسن ایک کانفرنس میں شرکت کے لیے آرہے تھے، جب انہیں ٹارگٹ کلر نے نشانہ بنایا اور فرار ہوگیا، جائے وقوعہ سے ایک گولی اور خول پر ایک تحریر بھی لکھی ہوئی ملی ہے، جس کے الفاظ ممکنہ طور پر حملہ آور کے ارادے کی نشاندہی کرتے ہیں۔

تحقیقاتی حکام کا کہنا ہے کہ  بدھ کے روز ایک ہوٹل کے باہر حملہ آور نے برائن تھامپسن کو گولی مار دی اور پھر گلی سے ہوتے ہوئے ایک الیکٹرک بائیک پر فرار ہوگیا، حملہ آور ایک ماہر نشانہ باز دکھائی دیتا ہے۔

پولیس نے حملہ آور کو تلاش کرنے کیلئے مین ہٹن کے اپر ویسٹ سائیڈ پر واقع ایک ہاسٹل کی تلاشی بھی  لی، جبکہ پولیس کو ایک موبائل فون اور پانی کی بوتل بھی ملی ہے جو ممکنہ طور پر حملہ آور بھاگتے ہوئے چھوڑ گیا تھا۔

حملے کی وجوہات ابھی تک واضح نہیں ہو سکیں، تاہم ذرائع نے بتایا ہے کہ یونائیٹڈ ہیلتھ کیئر کی مرکزی کمپنی، جو امریکہ کی سب سے بڑی انشورنس کمپنی ہے، کو اعلیٰ سطح پر ایگزیکٹوز کے خلاف خطرناک دھمکیوں کا علم تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button