بین الاقوامی

امریکا، جدید لڑاکا طیارہ ایف 35 گر کر تباہ

امریکی فضائیہ کا جدید ترین لڑاکا طیارہ ایف 35 گر کر تباہ ہو گیا۔

امریکا، جدید لڑاکا طیارہ ایف 35 گر کر تباہ، غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی فضائیہ کے زیرِ استعمال ایف 35 لڑاکا طیارہ الاسکا میں امریکی ایئر فورس بیس پر گر کر تباہ ہوا۔

ایک نشست والے اس لڑاکا طیارے کا پائلٹ طیارے کے تباہ ہونے سے پہلے اس سے نکلنے میں کامیاب ہوگیا تھا۔

امریکی فضائیہ کے مطابق ہماری اولین ترجیح ہمارے فوجی ہیں اور ہم اپنے اہلکاروں کی حفاظت کو ہر صورت یقینی بنائیں گے۔

امریکہ اسرائیل کو 2 ہزار پاؤنڈ وزنی بم دے گا

امریکی فضائیہ نے حادثے کی تحقیقات کرانے کا اعلان بھی کیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق جدید ترین لڑاکا ایف 35 طیارے کی مالیت 81 ملین ڈالرز ہے

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button