بین الاقوامی
امریکا،حملے کامنصوبہ،پاکستانی نژادنوجوان گرفتار
ملزم کی گاڑی اور گھر سے بھاری اسلحہ، گولہ بارود برآمد کیا گیا

امریکا، حملے کا منصوبہ، پاکستانی نژاد نوجوان گرفتارلقمان خان کو گرفتار کرلیا گیا۔25 برس کے ملزم کی گاڑی اور گھر سے بھاری اسلحہ، گولہ بارود برآمد کیا گیا ہے۔لقمان خان کو 24 نومبر کو گرفتارکیا گیا، ملزم نے ڈیلاویئر یونیورسٹی کے پولیس ڈیپارٹمنٹ پر حملے کا منصوبہ بنایا تھا، ملزم کے قبضے سے حملے کی منصوبہ بندی کے نوٹس بھی برآمد ہوئے ہیں۔استغاثہ کے مطابق لقمان خان پاکستانی نژاد امریکی شہری اور ڈیلاویئر یونیورسٹی کا طالب علم ہے۔ملزم پر غیر قانونی مشین گن رکھنے اور حملے کی منصوبہ بندی کا الزام 26 نومبر کو عائد کیا گیا، ملزم کو11 دسمبر کو عدالت میں پیش کیا جائے گا۔









