قومی خبریں
القادر ٹرسٹ کیس: اپیل اس سال نہیں لگ سکتی، رجسٹرار ہائی کورٹ
رجسٹرار آفس نے 190 ملین پاؤنڈ کیس سے متعلق تحریری رپورٹ اسلام آباد ہائی کورٹ میں جمع کرا دی۔

القادر ٹرسٹ کیس: اپیل اس سال نہیں لگ سکتی، رجسٹرار ہائی کورٹ
تحریری رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 190 ملین پاؤنڈ کیس میں سزا کے خلاف عمران خان کی اپیل اس سال مقرر ہونے کا کوئی امکان نہیں۔ نیشنل جوڈیشل پالیسی میکنگ کمیٹی کے فیصلوں کے مطابق زیرِ التوا کیسز اور اپیلوں کو نمٹایا جائے گا۔ اس وقت سزا یافتہ مجرموں کی 279 اپیلیں زیرِ التوا ہیں۔ اپیلیں دائر ہونے کے بعد اپنی اپنی باری پر مقرر ہوتی ہیں۔ عمران خان کی 14 سال قید کی سزا کے خلاف اپیل 31 جنوری 2025ء کو دائر کی گئی تھی جو ابھی موشن اسٹیج پر ہے۔ تحریری رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ اپیل پر پہلے پیپر بکس تیار ہوں گے۔ اس کے بعد اپیل اپنے نمبر پر لگائی جائے گی۔