قومی خبریں

26 نومبر احتجاج کیس: عدالت نے PTI رہنماؤں کی گرفتاری روک دیا

اسلام آباد کی انسدادِ دہشت گردی عدالت نے 24 جون تک پی ٹی آئی رہنماؤں کو گرفتار کرنے سے روک دیا۔

26 نومبر احتجاج کیس: عدالت نے PTI رہنماؤں کی گرفتاری روک دیا

انسدادِ دہشت گردی عدالت میں جج طاہر عباس سپرا نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں کی 161 ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواستوں پر سماعت کی۔ دورانِ سماعت بیرسٹر گوہر، عمر ایوب، فلک ناز چترالی، ساجد خان، آصف خان، عدالت میں پیش ہوئے۔ شبلی فراز، عالیہ حمزہ، کنول شوزب اور دیگر بھی عدالت میں پیش ہوئے۔ جج طاہر عباس سپرا نے سماعت کرتے ہوئے استفسار کیا کہ ان تمام مقدمات کے چالان میرے پاس آچکے، مگر ضمانتیں نہیں آئی، ابھی تک کسی ملزم کی ضمانت کنفرم ہوئی؟ علی بخاری نے عدالت سے درخواست کی کہ آج ہڑتال ہے میری بطور ملزم حاضری لگا لیں بطور وکیل نہیں۔ شیر افضل مروت نے عدالت میں موقف اختیار کیا کہ ان کی ضمانت کی درخواستوں پر فیصلہ کیا جائے، انہیں منظور یا خارج کیا جائے، انہوں نے تھانے سے گزرنے کو بھی جرم بنا دیا ہے، یہ وہ کیسز ہیں جن کا سر پیر ہی نہیں، اسٹیٹ اگر ہمیں اندر کرنا چاہتی ہے تو کردے۔

سینیٹر اعجاز چوہدری کی ضمانت منظور

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button