قومی خبریں
القادرٹرسٹ ریفرنس:سزا کیخلاف اپیلوں پر اعتراض
القادر ٹرسٹ ریفرنس:سزا کیخلاف اپیلوں پر اعتراض عمران خان اور بشریٰ بی بی کی سزا کے خلاف اپیلوں پر اعتراض عائد کر دیا گیا۔

القادرٹرسٹ ریفرنس:سزا کیخلاف اپیلوں پر اعتراض عمران خان اور بشریٰ بی بی کی سزا کے خلاف اپیلوں پر اعتراض عائد کر دیا گیا۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کے رجسٹرار آفس نے اعتراض عائد کر کے اپیلیں واپس کر دیں۔
رجسٹرار آفس کی جانب سے اعتراض دور کر کے اپیلیں دوبارہ دائر کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
اسلام آباد ہائی کورٹ کے رجسٹرار آفس نے کہا ہے کہ اپیلوں کے ساتھ سرٹیفکیٹ منسلک نہیں ہے، سرٹیفکیٹ لگایا جائے کہ یہ کیس کسی دوسری عدالت میں زیرِ سماعت نہیں۔
کچھ صفحات پر دستخط نہ ہونے پر بھی اسلام آباد ہائی کورٹ کے رجسٹرار آفس نے اعتراض لگایا ہے۔ القادر ٹرسٹ کیس ریفرنس میں سزا کے خلاف عمران خان اور بشریٰ بی بی کی اپیلیں اسلام آباد ہائی کورٹ میں دائر کر دی گئی تھیں۔ عمران خان اور بشریٰ بی بی کی جانب سے اپیلیں خالد یوسف چوہدری نے دائر کی تھیں۔