صنعت وتجارت

البرکہ بینک کا سیالکوٹ میں پہلا سپورٹس گڈز پروڈکٹ ویبینار

83 / 100 SEO Score

البرکہ بینک کا سیالکوٹ میں پہلا سپورٹس گڈز پروڈکٹ ویبینارالبرکہ بینک

سیالکوٹ: البرکہ بینک لمیٹڈ نے سیالکوٹ میں اسپورٹس گڈز سیکٹر کے فروغ کے لیے اپنے پہلے پروڈکٹ ویبینار کا کامیاب انعقاد کیا، جس میں سیالکوٹ کے 70 سے زائد معروف اسپورٹس گڈز ایکسپورٹرز اور دنیا کے 12 ممالک سے اسپورٹس گڈز امپورٹرز نے بھرپور شرکت کی۔

ویبینار کی صدارت البرکہ بینک پاکستان لمیٹڈ کے پریذیڈنٹ محمد عاطف حنیف نے کی، جبکہ مہمان خصوصی کے طور پر اسپورٹس ایسوسی ایشن کے چیرمین اور فارورڈ اسپورٹس کے سی ای او خواجہ مسعود اختر شریک ہوئے۔ اس موقع پر سیالکوٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے عہدیداران، جن میں وسیم شہباز لودھی اور دیگر معزز شخصیات شامل تھیں، بھی موجود تھے۔

البرکہ بینک پاکستان لمیٹڈ

اس ویبینار کا مقصد سیالکوٹ کے اسپورٹس گڈز ایکسپورٹرز کو دنیا کی نئی منڈیوں اور ممالک تک رسائی دینا اور برآمدات کو فروغ دینا تھا۔ اس اقدام سے مقامی صنعت کو تجارت کے نئے مواقع فراہم ہوں گے اور بین الاقوامی سطح پر پاکستان کے اسپورٹس گڈز کو مزید پذیرائی حاصل ہوگی۔

البرکہ بینک پاکستان لمیٹڈ نے اس سلسلے میں ایک خصوصی ٹریڈ فنانس پورٹل بھی بنایا ہے، جس میں مختلف انڈسٹریز کے ایکسپورٹرز اور امپورٹرز کی مکمل تفصیل موجود ہے۔ اس پورٹل کے ذریعے ایکسپورٹرز اور امپورٹرز کو B2B کنیکٹیویٹی کی سہولت فراہم کی گئی ہے، جس سے انہیں عالمی منڈیوں تک براہِ راست رسائی اور نئے کاروباری روابط قائم کرنے میں مدد ملے گی۔

یہ بات قابلِ ذکر ہے کہ اس سے قبل البرکہ بینک پاکستان لمیٹڈ جنوبی افریقہ، مصر، بحرین اور ترکیہ کے امپورٹرز اور پاکستان کے ایکسپورٹرز کے درمیان بھی کامیاب ویبینارز منعقد کر چکا ہے، جنہیں مقامی صنعتکاروں اور بین الاقوامی کاروباری حلقوں میں بھرپور سراہا گیا۔

بنک میں کتنے پیسوں پر زکوۃ کٹے گی؟

البرکہ بینک

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button