بین الاقوامی
البانیہ: اے آئی جنریٹِڈ پہلی وزیر کا پارلیمنٹ سے خطاب
البانیہ میں مصنوعی ذہانت سے تیار کی گئی دنیا کی پہلی وزیر نے پارلیمنٹ میں اپنا پہلا خطاب کیا ہے۔

البانیہ: اے آئی جنریٹِڈ پہلی وزیر کا پارلیمنٹ سے خطاب
خطاب میں اے آئی جنریٹِڈ وزیر نے کہا کہ میں یہاں انسانوں کی جگہ لینے کے لیے نہیں ہوں بلکہ اِن کی مدد کرنے کے لیے ہوں، کچھ لوگوں نے مجھے غیر آئینی کہا ہے کیونکہ میں انسان نہیں ہوں۔
مصنوعی ذہانت سے تیار کی گئی وزیر نے مزید کہا کہ میں آپ کو یاد دلاتی چلوں آئین کو اصل خطرہ مشینوں سے نہیں بلکہ اقتدار میں رہنے والوں کے غیر انسانی فیصلوں سے ہے۔
یاد رہے کہ البانیہ کے وزیراعظم ایڈی راما نے گزشتہ ہفتے دنیا کے پہلے AI-generated حکومتی وزیر کا تقرر کیا تھا۔ اے آئی وزیر کا نام البانوی زبان میں ’ڈیلا‘ یعنی ’سورج‘ ہے۔
سپریم کورٹ:عدالت میں مصنوعی ذہانت کے استعمال پر گائیڈ لائنز کی تیاری










