قومی خبریں

اقلیتوں کو تمام سماجی حقوق حاصل ہیں، سالک حسین

وفاقی وزیر مذہبی امورو بین المذاہب ہم آہنگی اور سمندر پارپاکستانی چوہدری سالک حسین سے آسٹریلین ہائی کمشنر نیل ہاکنز نے ملاقات کی،

پاکستان میں اقلیتوں کو تمام سیاسی، معاشی اور سماجی حقوق حاصل ہیں، ان خیالات کا اظہار وفاقی وزیر مذہبی امورو بین المذاہب ہم آہنگی اور سمندر پارپاکستانی چوہدری سالک حسین نے آسٹریلین ہائی کمشنر نیل ہاکنز نے ملاقات میں کیا، ملاقات کے دوران دنیا میں مذہبی عدم برداشت کے بڑھتے ہوئے رحجان ، دہشت گردی، فرقہ واریت کے خاتمے ، قیام امن اور بین المذاہب ہم آہنگی کے فروغ کے حوالے سے مختلف تجاویز پر تبادلہ خیال کیا گیا، وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین نے کہا کہ ملک میں بین المذاہب اور بین المسالک ہم آہنگی کا فروغ اور سمندر پار پاکستانیوں کے مسائل حل کرنا ان کی ترجیحات میں شامل ہے، پاکستان اور آسٹریلیا کو بین المذاہب اور بین الثقافتی مکالمے کے ذریعے دنیا میں مذہبی ہم آہنگی، امن اور برداشت کو فروغ دینے کے لیے مل کر کام کرنا چاہیے، وزارت تعلیم کے ماتحت 18 ہزار سے زائد مدارس کو رجسٹر کیا گیا ہے، مدارس کے طلبا کو جدید تکنیکی تعلیم فراہم کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ آسٹریلین ہائی کمشنر نیل ہاکنز نے دوران ملاقات کہا کہ آسٹریلیا مدارس کے طلبا کو جدید تکنیکی تعلیم دینے کیلئے پاکستان کے ساتھ معاونت کرنے کیلئے تیار ہے،

مسلم لیگ کی حکومت کیا صرف پنجاب میں ہے؟ ترجمان ایم ڈبلیو ایم

نفرت اور عدم برداشت دو بنیادی عوامل ہیں جو تشدد اور انتہا پسندی کو فروغ دیتے ہیں،بین المذاہب ہم آہنگی کا فروغ معاشرے میں محبت ، مساوات، روادری اور برادشت جیسے جذبات کو فروغ دے کر ہی ممکن ہو سکتا ہے، آسٹریلین ہائی کمشنر نیل ہاکنز نے یونان کشتی میںپاکستانیوں کی ہلاکت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہنر مندپاکستانیوں کو آسٹریلیا میںروزگار کے مزید مواقع فراہم کرنے کیلئے پرعزم ہیں،وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین نے کہا کہ غیر قانونی طورپر انسانی اسمگلنگ کی روک تھام کے لیے حکومت پاکستان مزید موثر اقدامات کر رہی ہے، حکومت پاکستان نے روزگار کیلئے بیرون ملک جانے والے افراد کو جدید ہنر سکھانے کیلئے پروجیکٹ کا آغاز کیا گیا ہے، ملاقات میں انتہا پسندی و شدت پسندی کے خاتمے اور بین المذاہب ہم آہنگی کے فروغ کیلئے دونوں ممالک کے درمیان تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button