جرم و سزا
اشتہاری مجرم آذربائیجان میں گرفتار
پنجاب کے کرائم کنٹرول ڈپارٹمنٹ نے قتل میں ملوث 10سال سے مفرور اشتہاری مجرم کو آذربائیجان سے گرفتار کرلیا۔

اشتہاری مجرم آذربائیجان میں گرفتار
سی سی ڈی پنجاب کے مطابق مجرم غلام عباس 2015ء میں سیالکوٹ کے شہری کو قتل کر کے آذر بائیجان فرار ہوگیا تھا۔ سپیشل آپریشنز سیل نے مجرم کی گرفتاری کے لیے انٹرپول سے ریڈ نوٹس جاری کروایا تھا۔
اشتہاری مجرم آذربائیجان میں گرفتار
ٹیم مجرم کو لے کر آذربائیجان سے پاکستان روانہ ہوچکی ہے۔ دوسری جانب ایڈیشنل آئی جی سی سی ڈی سہیل ظفر چٹھہ نے مجرم کی گرفتاری پر اسپیشل آپریشنز سیل کی ٹیم کو شاباش دی ہے۔