قومی خبریں

حنا ارشد وڑائچ PP-52 ضمنی الیکشن میں کامیاب

سیالکوٹ: پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 52 کے ضمنی انتخاب میں مسلم لیگ ن کی امیدوار حنا ارشد وڑائچ کامیاب، تمام پولنگ سٹیشنز کا غیر حتمی غیر سرکاری نتائج جاری کئے گئے۔

86 / 100 SEO Score

حنا ارشد وڑائچ PP-52 ضمنی الیکشن میں کامیاب

غیر حتمی غیر سرکاری نتیجے کے مطابق حنا ارشد وڑائچ 78 ہزار 419 ووٹ لے کامیاب ہوئی ہیں۔ جبکہ پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار فاخر نشاط گھمن 40 ہزار 37 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔

حنا ارشد وڑائچ کی کامیابی پر لیگی کارکنوں نے جشن، آتش بازی، ہوائی فائرنگ بھی کی۔ وزیراعظم شہباز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب نےحنا ارشد وڑائچ  کو مبارکباد پیش  کی۔

اس سے قبل ضمنی الیکشن کے دوران دن بھر پولنگ اسٹیشنز پر گہما گہمی رہی۔ پارٹیوں کے کارکنوں میں جھگڑا بھی ہوا اور نعرے بازی بھی کی گئی۔تحریک انصاف اور پیپلز پارٹی کی جانب سے دھاندلی کے الزامات بھی لگائے جاتے رہے۔

پی ٹی آئی کے کارکنوں نے ریٹرننگ آفس جانے والا راستہ کنٹینر لگا کر بند کرنے کے خلاف سمبڑیال چوک پر احتجاج کیا۔ پارٹی کی سینئر رہنما ریحانہ ڈار نے بھی احتجاج میں شرکت کی۔

حنا ارشد وڑائچ PP-52
مشرق اردو، تحریک انصاف

پی پی اور پی ٹی آئی نے ضمنی الیکشن میں دھاندلی کا الزام لگایا۔ تحریک انصاف کی جانب سے کہا گیا کہ ہمارے پولنگ ایجنٹس کو پولنگ کمرے سے نکال دیا گیا جس وقت ووٹوں کی گنتی ہو رہی تھی ہمیں وہاں ٹھہرنے نہیں دیا گیا۔ تحریک انصاف کے رہماؤن نے میڈیا بات کرتے ہوئے فارم 45 کی کاپیاں دکھاتے ہوئے کہا کہ ان فارم پر ہمارے پولنگ ایجنٹس کے دستخط بھی موجود نہیں۔

الیکشن کی شفافیت پر سوالیہ نشان ہیں۔ فارم پر ووٹوں کی تعداد مرضی سے بھر کر الکشن کمیشن کے دفتاتر میں بھیجے گئے۔ پیپلز پارٹی کے رہنماء راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ اگر نتائج تبدیل ہوئے ہیں تو یہ بدقسمتی ہے،۔ ن لیگ ایک سیٹ کے لیے ایسا نہ کرے۔

پی ٹی آئی کے ترجمان شیخ وقاص اکرم نے کہا کہ پولنگ اسٹیشنز سے ہمارے نمائندوں کو نکالا گیا۔ پی ٹی آئی کے پولنگ ایجنٹس پر تشدد کیا گیا۔

حنا ارشد وڑائچ PP-52
راجہ پرویز اشرف
حنا ارشد پولنگ سٹیشن کی صورت حال

پی پی 52 کے الیکشن کے امیدواروں نے ووٹ ڈالنے سے پہلے ووٹروں کے لیے تگڑے ناشتے کا بندوبست کیا۔ نان، چھولے، پائے اور ٹھنڈی ٹھار لسی بھی پلائی۔ پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 52 کے ضمنی انتخاب میں مسلم لیگ ن کی امیدوار حنا ارشد وڑائچ کامیاب، تمام پولنگ سٹیشنز کا غیر حتمی غیر سرکاری نتائج جاری کئے گئے۔

سیالکوٹ ضمنی ایلکشن 52-PP: حنا ارشد کی برتری

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button