پاکستان

اسلم اقبال، حماد اظہر، مراد سعید اشتہاری قرار

انسدادِ دہشت گردی عدالت لاہور میں 9 مئی کو کلمہ چوک پر کنٹینر جلانے کے مقدمے میں پیش رفت ہوئی ہے۔

عدالت نے 8 روپوش پی ٹی آئی رہنماؤں کو اشتہاری قرار دے دیا ہے۔

پی ٹی آئی رہنما اسلم اقبال، حماد اظہر، مراد سعید، زبیر نیازی، حامد رضا گیلانی، محمد جاوید، عبد الصمد اور واثق قیوم کو اشتہاری قرار دیا گیا ہے۔

انسدادِ دہشت گردی عدالت کے جج ارشد جاوید نے ملزمان کو اشتہاری قرار دیا۔

دوسری جانب اسلام آباد کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے تحریکِ انصاف کے جلسے کے دوران توڑ پھوڑ کے کیس میں پی ٹی آئی کے رہنماؤں عمر ایوب اور زرتاج گل کی عبوری ضمانتوں میں 8 جنوری تک توسیع کر دی۔

اے ٹی سی جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے عمر ایوب اور زرتاج گل کی عبوری ضمانتوں پر سماعت کی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button