
تھرپارکر کی تحصیل اسلام کوٹ میں ڈینگی کے کیسز تشویشناک حد تک بڑھ گئے ہیں اور مثبت کیسز کی شرح 50 فیصد سے زیادہ ریکارڈ کی گئی ہے۔
محکمہ صحت سندھ کے مطابق اسلام کوٹ میں روزانہ ڈینگی کے ٹیسٹ کے نتائج میں مثبت کیسز کی شرح 54 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔ صرف ایک ہفتے کے دوران شہر کے چار مختلف محلوں میں 100 مریضوں میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔
ایڈمنسٹریٹر رورل ہیلتھ سینٹر نے بتایا کہ اسلام کوٹ کے رورل ہیلتھ سینٹر میں صرف 10 بستر موجود ہیں، جس کے باعث باقی مریض گھروں میں قرنطینہ کیے جا رہے ہیں۔
ڈی ایچ او تھرپارکر کے مطابق مریضوں کے لیے مزید بیڈز کی فراہمی کے لیے متبادل جگہ تلاش کی جا رہی ہے جبکہ آج سے علاقے میں مچھر مار اسپرے شروع کرنے کے ساتھ مچھردانیاں بھی تقسیم کی جائیں گی۔
دوسری جانب مریضوں اور ان کے اہلخانہ کا کہنا ہے کہ اسپتال میں جگہ نہ ہونے کی وجہ سے داخل نہیں کیا جا رہا، جبکہ گھروں میں مؤثر علاج ممکن نہیں ہے۔
قیام پاکستام قائد اعظم کی سیاسی بصیرت کا نتیجہ ہے۔ مجیدہ وائیں