قومی خبریں

سندھ کو پانی میں حق نہیں ملتا تو ہم ساتھ ہیں، علی امین

علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ اگر صوبے کو پانی میں حق نہیں ملتا تو اس پر ہم سندھ کے ساتھ ہیں۔

سندھ کو پانی میں حق نہیں ملتا تو ہم ساتھ ہیں، علی امین

انہوں نے کہا کہ جس کو حق کے مطابق پانی مل رہا ہے اس کی مخالفت نہیں کرتے۔ کوئی حق سے زیادہ پانی لے رہا ہے تو اس کی مخالفت کرتے ہیں۔ علی امین گنڈاپور نے کہا کہ عمران خان کا ویژن ہے کہ کسی کے حق کی مخالفت نہیں کرتے۔ 1991 کے آبی معاہدے کے تحت حصہ ملا جس پر سمجھوتا نہیں کرسکتا۔ کے پی میں جو نہر بن رہی ہے اس پر 35 فیصد فنڈز میں دے رہا ہوں۔ سی آر بی سی ہماری ضرورت ہے جس سے تین لاکھ ایکٹر زمین آباد ہوگی۔ کہا کہ عمران خان پر کوئی کیس نہیں، رہائی کے لیے پارٹی کا جو لائحہ عمل بنے گا اس کے لیے تیار ہیں۔ دوسری جانب علی امین گنڈا پور نے مائنز اینڈ منرلز بل پر تنقید کرنے والوں کے سامنے سوالات رکھ دیے۔ علی امین گنڈاپور نے کہا کہ بتایا جائے بل کی کونسی شق میں حکومت اور ایس آئی ایف سی کو اختیار دینے کی بات ہے؟ ایسا کوئی ایک لفظ دکھا دیا جائے تو پھر بات ہوگی۔

کینال کے معاملے پر کوئی کنفیوژن نہیں: سعید غنی

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button