قومی خبریں
اسلام آباد: جڑواں شہر سمیت گرد و نواح میں موسلادھار بارش
اسلام آباد میں تیز ہواؤں کے بعد موسلا دھار بارش جس کے بعد جڑواں شہروں میں موسم خوشگوار ہوگیا۔

اسلام آباد: جڑواں شہر سمیت گرد و نواح میں موسلادھار بارش
راولپنڈی اور اسلام آباد میں تیز ہواؤں کے ساتھ موسلادھار بارش سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا۔ درجہ حرارت میں بھی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔شہر کی مختلف شاہراوں پر پانی جمع ہونے گیا ۔ آبپارہ میں پانی متعدد گھروں میں داخل ہوگیا جس سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا رہا۔ ایم ڈی واسا محمد سلیم اشرف کا کہنا ہے کہ راولپنڈی میں رین ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔ ترجمان واسا کے مطابق راولپنڈی کے علاقے شمس آباد میں 29، پی ایم ڈی میں 30، گولڑہ میں 10 اور کچہری میں 6 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی جبکہ نالہ لئی میں پانی کا بہاؤ معمول کے مطابق ہے۔ اس کے علاوہ مری، باجوڑ اور چکوال کے گرد و نواح تلہ گنگ، لاوہ، کلرکہار اور چوآسیدن شاہ میں بھی شدید آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا سلسلہ جاری ہے۔
سندھ کے مختلف شہروں میں مٹی کا طوفان اور موسلادھار بارش
May 5, 2025 … دوسری جانب پنجاب کے مختلف علاقوں میں بھی بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا۔ بارش کی پیشگوئی. نجی موسمیاتی ادارے کی جانب سے پیشگوئی کی گئی ہے کہ پیر …