قومی خبریں

اسلام آباد ایئر پورٹ کی آؤٹ سورسنگ کارروائی کا آغاز

اسلام آباد انٹرنیشنل ایئر پورٹ کی آؤٹ سورسنگ کے حوالے سے بڈ اوپننگ کی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا

اسلام آباد ایئر پورٹ کی آؤٹ سورسنگ کے حوالے سے بڈ اوپننگ کی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا۔ اسلام آباد انٹرنیشنل ایئر پورٹ کی آؤٹ سورسنگ کے لیے بولی کی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ سیکریٹری ایوی ایشن کے مطابق بولی کے لیے کم سے کم آفر کا ریفرنس پرائس کا 56 فیصد رکھا گیا ہے۔ سیکریٹری ایوی ایشن کا کہنا ہے کہ ترکش کمپنی نے 47.25 فیصد بولی جمع کرائی ہے۔

PIA: پرواز میں فنی خرابی، کراچی میں لینڈنگ

یاد رہے کہ گزشتہ سال اگست میں اسلام آباد انٹرنیشنل ایئر پورٹ کو 15 سال کے لیے آؤٹ سورس کرنے کی منظوری دی گئی تھی۔ وزارتِ خزانہ نے اسلام آباد ایئر پورٹ کو آؤٹ سورس کرنے کا پلان منظور کیا تھا۔ ذرائع کے مطابق آؤٹ سورس ہونے پر تھرڈ پارٹی ایڈوانس 10 کروڑ ڈالرز دے گی، خلاف ورزی ہونے پر ایڈوانس پیمنٹ واپس کیے بغیر معاہدہ کینسل ہو جائے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button