تازہ ترینبین الاقوامی

اسرائیل کی فوج غزہ سٹی میں داخل، شہریوں کو انخلا کا حکم

اسرائیل نے غزہ سٹی میں زمینی کارروائی کا آغاز کرتے ہوئے اپنی فوج تعینات کر دی ہے اور فلسطینی عوام کو فوری طور پر شہر خالی کرنے کی ہدایت دی ہے۔

81 / 100 SEO Score

اسرائیلغزہ سٹی نے غزہ سٹی میں زمینی کارروائی کا آغاز کرتے ہوئے اپنی فوج تعینات کر دی ہے اور فلسطینی عوام کو فوری طور پر شہر خالی کرنے کی ہدایت دی ہے۔

اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو نے بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ غزہ سٹی میں 50 بلند و بالا عمارتوں کی تباہی صرف ابتدا تھی، اصل فوجی آپریشن اب شروع کیا جا رہا ہے۔ ان کے مطابق فضائی حملے آئندہ زمینی کارروائی کی تیاری کا حصہ ہیں۔

انہوں نے شہریوں کو مشورہ دیا کہ وہ جتنی جلدی ممکن ہو علاقے کو چھوڑ دیں تاکہ جانی نقصان سے بچا جا سکے۔

اسرائیلی فوج کے ترجمان نے کہا ہے کہ یہ آپریشن طویل مدت تک جاری رہے گا اور اس میں ایک لاکھ 30 ہزار ریزرو فوجی شامل ہوں گے۔

مزید یہ کہ تازہ فضائی حملوں میں غزہ کے مختلف حصوں میں 50 سے زائد فلسطینی جاں بحق ہو چکے ہیں۔

ادھر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھی خبردار کیا ہے کہ اگر حماس نے ان کی پیش کردہ شرائط قبول نہ کیں تو سنگین نتائج برآمد ہوں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ اسرائیل پہلے ہی شرائط مان چکا ہے، اب حماس کو فیصلہ کرنا ہوگا۔

میکسیکو: ٹرین اور ڈبل ڈیکر بس میں تصادم، 10 ہلاک، 61 زخمی

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button