بین الاقوامی
اسرائیل کا غزہ پرحملہ،بچوں سمیت 30فلسطینی شہید
اسرائیل کے غزہ پر وحشیانہ حملے جاری ہیں جس کے نتیجے میں 7 بچوں سمیت مزید 30 سے زیادہ فلسطینی شہید ہو گئے۔

اسرائیل کا غزہ پرحملہ،بچوں سمیت 30فلسطینی شہید
تنظیم سیو دی چلڈرن کے مطابق اسرائیلی بم باری سے 1 ہفتے میں 270 بچے شہید ہو گئے جبکہ حالیہ حملوں میں 30 سے زیادہ فلسطینی شہید ہوئے۔ اسرائیلی فوج نے فلسطینیوں کو جبالیہ کا علاقہ خالی کرنے کا حکم دے دیا جس کے بعد ہزاروں تباہ حال فلسطینی دوبارہ بے گھر ہو گئے۔ ادھر حماس نے عالمی برادری سے اسرائیلی جارحیت رُکوانے اور دنیا بھر میں احتجاجی مظاہروں کا مطالبہ کیا ہے۔