بین الاقوامی

اسرائیل کا شام پر حملہ 6 افراد جاں بحق

گزشتہ روز شام کے مغربی علاقے درعا پر ہونے اسرائیلی حملوں میں 6 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہو گئے۔

اسرائیل کا شام پر حملہ 6 افراد جاں بحق

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق شام کی وزارتِ خارجہ نے اسرائیلی حملے کی مذمت کرتے ہوئے اسے قومی خود مختاری اور بین الاقوامی قانون کی صریح خلاف ورزی قرار دیا ہے۔ انہوں نے شام کے شہریوں کے خلاف اسرائیلی جرائم کی بین الاقوامی تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔خبر ایجنسی کے مطابق سرحدی علاقے میں تشدد اسرائیل اور شام کے درمیان بڑھتے ہوئے تصادم کی نشاندہی کرتا ہے۔ جہاں گزشتہ دسمبر میں باغیوں کی جانب سے سابق رہنما بشار الاسد کو اقتدار سے ہٹانے کے بعد ایک نئی اسلام پسند قیادت قائم کی گئی ہے۔ ادھر اسرائیلی کارروائی پر قطر اور سعودی عرب کی جانب سے سخت مذمت کی گئی ہے۔

دوسری جانب یمن کے شمالی علاقوں پر امریکا کے حملے جاری ہیں۔ حوثی میڈیا کے مطابق گزشتہ چند گھنٹوں میں صعدہ پر 17 اور عمران کے السفیان ضلع پر 2 فضائی حملے کیے گئے ہیں۔

حوثیوں نے بھی بحیرۂ احمر میں امریکی جنگی بحری جہازوں، بشمول طیارہ بردار بحری جہاز یو ایس ایس ہیری ٹرومن اور اسرائیل کے فوجی مراکز پر ڈرون حملے کیے ہیں۔

اسرائیل کا غزہ پرحملہ،بچوں سمیت 30فلسطینی شہید

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button