بین الاقوامی
اسرائیلی کی غزہ پر بمباری، 40 فلسطینی شہید
اسرائیلی فورسز نے غزہ پر بمباری کر کے مزید 40 فلسطینیوں کو شہید کر دیا۔

اسرائیلی کی غزہ پر بمباری، 40 فلسطینی شہید
غزہ میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں اسپتالوں میں 40 فلسطینیوں کی لاشیں لائی گئی ہیں۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیلی ناکہ بندی کی وجہ سے غزہ مکمل طور پر قحط کی صورتِ حال کے قریب ہے۔ حماس کا کہنا ہے کہ قاہرہ میں ہونے والے مذاکرت میں جنگ بندی، قیدیوں کےتبادلے اور تعمیر نو پر نکتہ نظرِ پیش کریں گے۔ سابق اسرائیلی وزیرِ اعظم نے اعتراف کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیلی فوج افرادی قوت کی کمی کا شکار ہے۔