بین الاقوامی

میزائلوں کو اسرائیلی دفاعی نظام پکڑنے میں ناکام

ایرانی میزائلوں کے سامنے اسرائیلی دفاعی نظام ناکام، میزائل حیفا شہر جاگرے اور اسرائیلی سائرن بجانا بھی بھول گئے۔

85 / 100 SEO Score

میزائلوں کو اسرائیلی دفاعی نظام پکڑنے میں ناکاماسرائیلی دفاعی نظام

اسرائیلی اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ ایرانی میزائل بغیر کسی اسرائیلی فضائی دفائی نظام کی پکڑ میں آئے اسرائیلی شہر حیفا پر جاگرے۔ اچانک میزائل حملوں کی وجہ سے اسرائیلی انتظامیہ حفاظتی سائرن بجانے سے قاصر رہی جس کے نتیجے میں تباہی ہوئی اور کئی شہری زخمی ہوئے۔ ایسا اسرائیلی دفاعی نظام کے کام نہ کرنے کی وجہ سے ہوا۔

اسرائیلی دفاعی نظاماسرائیلی دفاعی نظام

ابتدا میں اسرائیل حکام نے دعویٰ کیا تھا کہ تباہی کے بعد ملنے والے میزائل کے ٹکڑے اسرائیلی میزائل دفاعی نظام کی جانب سے چلنے والے میزائیلوں کے ہیں جبکہ بعد میں تحقیقات سے پتہ چلا کہ یہ اسرائیلی نہیں بلکی ایرانی بیلسٹک میزائل کے حصے ہیں۔

اخبار نے بتایا کہ اس وقت جاری ایران اسرائیل جنگ میں متعدد بار اس قسم کے معاملات سامنے آئے ہیں جب اسرائیلی افواج کی جانب سے ایرانی میزائلوں کے حوالے سے غلط اندازوں پر غیر ضروری بیانات جاری کیے گئے۔

اسرائیلی فوج نے بتایا ہے کہ شہر میں سائرن بجنے کا سسٹم بند نہیں ہوا تھا، لیکن کیوں کہ داخلی طور پر یہ معلوم ہی نہیں ہوسکا تھا کہ حیفا کی جانب میزائل آرہا ہے۔ اسرائیلی فوج کی جانب سے مزید بتایا گیا ہے کہ اس حوالے سے تحقیقات کی جارہی ہیں کہ کیا یہ ناکامی کسی کی غلطی کی وجہ سے ہوئی یا یہ کوئی ریڈار میں خلل تھا۔

آغاز امریکا نے کیا، خاتمہ ہم کریں گے: ایران

 

 

 

اسرائیلی دفاعی نظام

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button