بین الاقوامی
اسرائیلی حملے کا بھرپور جواب دیا جائیگا، کمانڈر حسین سلامی
ایرانی کمانڈر نے کہا اسرائیل کے کسی بھی حملے کا پہلے سے کہیں زیادہ طاقت سے بھرپور جواب دیا جائے گا۔

اسرائیلی حملے کا بھرپور جواب دیا جائیگا، کمانڈر حسین سلامی
تہران سے بیان میں ایرانی کمانڈر حسین سلامی نے کہا کہ اسرائیلی جارحیت کا پہلے سے زیادہ طاقتور اور تباہ کُن جواب دیا جائے گا۔ خبر ایجنسی کے مطابق ایران اور اسرائیل نے گزشتہ سال ایک دوسرے پر میزائل حملے کیے تھے۔ امریکی میڈیا نے دعویٰ کیا تھا کہ اسرائیل کسی بھی وقت ایران پر حملہ کرسکتا ہے۔
امریکی میڈیا کے مطابق امریکی حکام کو آگاہ کیا گیا ہے کہ اسرائیل ایران پر حملے کے لیے پوری طرح تیار ہے۔ اسرائیل نے ایران پر حملے کی پیشگی اطلاع امریکا کو دے دی ہے۔
ایران کے صدر مسعود پزشکیان کا کہنا تھا کسی بھی دباؤ کے آگے نہیں جھکیں گے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق مسعود پزشکیان کا کہنا تھا کہ ہرگز قبول نہیں کہ اپنا پُرامن ایٹمی پروگرام بند کر کے صنعت، طب، زراعت اور دیگر علوم میں درکار جوہری مواد کے لیے مغرب کی منظوری کا انتظار کریں۔