بین الاقوامی

اسرائیل:فلسطینی مسیحی برادری کو پام سنڈے منانے سے روک دیا

اسرائیل نے فلسطین کی مسیحی برادری سے تعلق رکھنے والے ہزاروں افراد کو ان کا مذہبی تہوار پام سنڈے منانے سے روک دیا۔

اسرائیل:فلسطینی مسیحی برادری کو پام سنڈے منانے سے روک دیا

غیر ملکی میڈیا کے مطابق مغربی کنارے پر قائم قابض اسرائیلی فوجی کی چوکیوں پر ہزاروں مسیحی فلسطینی شہریوں کو یروشیلم میں داخل ہونے سے روک لیا گیا۔

مسیحی برادری سے تعلق رکھنے والے افراد یروشلم میں اپنے مذہبی تہوار پام سنڈے کے سلسلے میں قدیم گرجا گھروں میں جانے کی کوشش کر رہے تھے۔ اس سال فلسطین کی مسیحی برادری کے کم از کم 50 ہزار افراد کو خصوصی تقریبات کے لیے قدیم گرجا گھروں کا رخ کرنا تھا۔ یہ مسلسل دوسرا سال ہے جب اسرائیلی حکومت نے مسیحیوں کو ان کی عبادت کے لیے یروشلم میں داخل ہونے سے روکا ہے۔

اسرائیل: عید پر بھی غزہ میں حملے، بچوں سمیت 64 افراد شہید

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button