اسرائیلی میڈیا کا کہنا ہے کہ اسرائیل میں سپر اسٹور کے خلاف شدید غم و غصے کی لہر دوڑ گئی ہے، کیونکہ امریکی کمپنی نے اپنے آن لائن سائٹ پر حماس کے رہنما یحییٰ سنوار کی تصویر والے ٹی شرٹس فروخت کے لیے پیش کیں ہیں، جن میں انہیں ہیرو کے طور پر پیش کیا گیا ہے۔
یحییٰ سنوار کی تصویر والی ٹی شرٹ کو "یحییٰ سنوار ’ہم جیتیں گے یا مریں گے” کے نعرے کے ساتھ ویب سائٹ پر فروخت کیلئے پیش کیا گیا ہے۔
جس کے بعد کئی اسرائیلی اخبارات و ٹی وی چینلز پر وال مارٹ پر شدید تنقید کی گئی، بعد ازاں اسرائیلی میڈیا نے دعویٰ کیا کہ وال مارٹ نے یحییٰ سنوار کی تصویر والی ٹی شرٹس اپنی ویب سائٹ سے ہٹا دیں۔